کوشش ہے آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ کریں: خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر فائل فوٹو وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے، ملک میں بجلی کی پیداوار22 ہزار جب کہ طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی شعبے کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے، کوشش ہے آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ کریں، کوئلے کی پیداواری پلانٹ سے 600 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، کوئلے کی کمی کو پورا کر لیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہا کہ ری فیولنگ سے کے ٹو اپنی مکمل استعداد 11 سو میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، کوشش ہے لائف لائن صارفین کو قیمتوں میں اضافہ کا بوجھ نہ پڑے، کروٹ ہائیڈرو پاور کو فروری 2022 میں مکمل ہونا تھا، کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کو فعال کیا جارہا ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ آئندہ ماہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئے گی، پانی کی کم آمد کی وجہ سے ہائیڈل بجلی کی پیداور کم ہے، موسم کی شدت کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، کوئلے کے پیداواری پلانٹ سے 600 میگاوٹ بجلی حاصل ہوگی۔

پریس کانفرن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی کی بچت کے حوالے سے بھی حکومت نے پلان بنا لیا ہے، مسلم لیگ کے پچھلے دور میں شروع ہونے والے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں، پچھلی حکومت نے بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کیلئے اقدامات نہیں کیے۔

install suchtv android app on google app store