بجلی صارفین کے لئے بری خبر، قیمت مزید بڑھنے کا امکان

بجلی فائل فوٹو بجلی

مہنگائی سے پستے عوام کے لئے ایک اور بری خبرسامنےآ گئی، بجلی 4روپےپانچ پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا 31 مئی کو سماعت کرے گا۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے، اپریل میں 13 ارب 55 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی جس کی فی یونٹ پیداواری لاگت 10 روپے 66 پیسے فی یونٹ رہی۔

اپریل کے لئے ریفرنس لاگت 6 روپے 60 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔

اضافے کااطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں پانی سے 18.55 فیصد کوئلے سے 16.74 فیصد اور فرنس آئل سے 12.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ لاگت 28 روپے 19 پیسے فی یونٹ رہی۔

اپریل میں مقامی گیس سے 9.85 فیصد ،درآمدی ایل این جی سے 19.42 فیصد، جوہری ایندھن سے 17.37 فیصد اور ہوا سے 3.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

install suchtv android app on google app store