ٹرین پر سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

ریلوے فاہل فوٹو ریلوے

 پاکستان ریلویز نے ملتان اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تھل ایکسپریس بحال کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ملتان ۔ راولپنڈی ۔ ملتان کے درمیان براستہ کندیاں، اٹک سٹی گولڑہ شریف چلنے والی تھل ایکسپریس (129UP/130DN) کو 21 اپریل 2022 سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Unmute
تھل ایکسپریس ملتان سے صبح 8 بجے روانہ ہو کر مظفر گڑھ، بھکر، کندیاں، جنڈ، اٹک سٹی، حسن ابدال اور گولڑہ شریف اسٹاپ کرتی ہوئی رات 10 بجکر 20 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔

 

اسی طرح تھل ایکسپریس راولپنڈی سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی رات 9 بجکر 35 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔

یہ ٹرین ایک اے سی اسٹینڈرڈ، 7 اکانومی کلاس کوچز، ایک بریک وین اور ایک پاور پلانٹ پر مشتمل ہوگی۔

install suchtv android app on google app store