یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز فائل فوٹو یوٹیلیٹی اسٹورز

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل 15 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا۔  قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری ہوگا۔

رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل پھر مہنگا کردیا گیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے تک اور کوکنگ آئل بھی 15 روپے فی لیٹر تک مہنگا کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ ماہ بھی مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کیا گیا تھا، کوکنگ آئل 75 روپے فی لیٹر تک اور گھی کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دیگر مختلف اشیاء کی قیمتیوں میں بھی اضافہ ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store