نیپرا نے بجلی ایک روپے 7 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

بجلی کی قیمت میں اضافہ فائل فوٹو بجلی کی قیمت میں اضافہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے 7 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا۔

 نیپرا نے یہ منظوری کے الیکٹرک کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر دیے جانے والے فیصلے میں دی ہے۔

بجلی اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ صارفین سے یہ اضافہ جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

 بجلی کی قیمت میں کیے جانے والے اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کے لیے کیا گیا ہے۔ اضافے سے صارفین پر ایک ارب 91 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ کراچی کے صارفین دسمبر کے بلوں میں ستمبر کی فی یونٹ پونے 4 روپے ایڈجسٹمنٹ بھی ادا کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store