مارکیٹ پر غلبے کے لئے غیر قانونی طریقوں کا استعمال، ایمازون پر ایک ارب28 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد

ایمازون فائل فوٹو ایمازون

اٹلی کی ایک عدالت نے بین الاقوامی ای کامرس ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کو مارکیٹ پر غلبے کے لئے غیر قانونی طریقوں کے استعمال پر ایک ارب28 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔

اٹلی میں تجارتی صارفین کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے نے ای کامرس ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔

کمپنی کو مارکیٹ پر غلبے کے لئے غیر قانونی طریقوں کے استعمال کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد ایمیزون کو ایک ارب28 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ایمازون نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے بالکل اتفاق نہیں کرتے اور انتظامیہ اس کے خلاف اور انصاف کے حصول کیلئے بھرپور قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

ہیاد رہے کہ اس سے قبل اٹلی ہی میں گزشتہ ماہ ایمازون پر یورپی قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چھ کروڑ87 لاکھ یورو جرمانہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں ای ٹیک سے وابستہ اداروں پر غلط معلومات کی فراہمی کے الزامات لگائے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے کئی ممالک کی حکومتیں ان کمپنیوں کے معاملات کی جانچ پڑتال میں بتدریج سختی کررہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store