فیٹف کے دباؤ کی وجہ سے پراپرٹی ایویلیوایشن کی گئیں، چیئرمین ایف بی آر

ایف بی آر فائل فوٹو ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان پر پراپرٹی ایویلیوایشن کے حوالے سے فیٹف کادباؤ ہے۔اسلام آباد میں سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ہم نے دستیاب وسائل کے مطابق نئے ریٹس کا تعین کیا ہے ہم پراپرٹی کا اوسط ریٹ نکالتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ پہلے 10 سے 25 فیصد اضافہ کرکے کام چل جاتا تھا لیکن اب وہ وقت نہیں رہا اس لیے ہمیں معاملات درست کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ریٹس کے معاملے پر مشیر خزانہ سے مشاورت کے بعد ان کی ہدایات کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کر دیں گے۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ نئے پراپرٹی ریٹس پر خوش ہیں اور سندھ حکومت نے ایف بی آر کے کی ایویلیوایشن کو تسلیم کیا ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں ایویلیوایشن زیادہ ہے شائد اسٹیک ہولڈرز مشاورت کے عمل سے مطمئن نہیں ہیں۔
کمیٹی نے ایف بی آر کو پراپرٹی کے نئے ریٹس کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی سفارش کرتے ہوئے 15 روز کے اندر معاملے کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ مسئلہ حل ہونے تک پرانا ایس آر او بحال کیا جائے تاکہ مارکیٹ میں پریشانی اور اضطراب کا خاتمہ کیا جاسکے۔
چیئرمین ایف بی آر نے پراپرٹی کی قیمتوں کے تعین کے لیے کمیشن قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسی مین نیشنل ایویلیوایشن کمیشن قائم کرنے کی ضرورت ہے جس میں وفاق کے ساتھ ساتھ صوبے بھی شامل ہوں- 

install suchtv android app on google app store