رواں ہفتے ڈالر، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کرنسی فائل فوٹو کرنسی

ایک ہفتے کے دوران ڈالر، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی ہے۔


ڈالر اور کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ہو گئی، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 60 پیسے سستا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 170.53 روپے پر بند ہوا، ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر کی بلند ترین سطح 171 روپے اور کم سطح 170.50 روپے رہی۔

اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق کم ہوگیا ہے، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 60 پیسے سستا ہوا، ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 172.60 روپے سے کم ہو کر 171 روپے کا ہوا۔

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے سستا ہو کر 198.50 روپے کا ہوگیا، ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے کم ہو کر 234 روپے کا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں امارتی درہم 30 پیسے کمی سے 47.90 روپے کا ہوگیا، اور سعودی ریال 50 پیسے سستا ہو کر 45.40 روپے کا ہو گیا۔

install suchtv android app on google app store