کے الیکٹرک بل ٹیکس معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت آمنے سامنے

کے الیکٹرک فائل فوٹو کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کے بل میں کراچی میونسل کارپوریشن (کے ایم سی) ٹیکس کلیکشن پر وفاق اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے۔


 وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وفاق کے الیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی اجازت نہیں دے گا، گورنر سندھ کہتے ہیں کہ بجلی کے بلوں میں کراچی کے عوام سے ٹیکس وصولی اضافی بوجھ ہوگا، اس کے حق میں نہیں۔

گورنر سندھ نے کے ایم سی کے ٹیکس کے لیے کوئی اور طریقہ اختیار کرنے کی تجویز دی۔

ادھر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میونسل کارپوریشن کے ٹیکس بجلی کے بلوں میں وصول کرنے کیلئے وفاقی حکام اور نیپرا سے بات ہوگئی ہے ،کے ایم سی کو اپنے پیروں کو کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store