عرب امارات نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔

  • اپ ڈیٹ:
 ڈیجیٹل کرنسی فایل فوٹو ڈیجیٹل کرنسی

متحدہ عرب امارات نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کی جانب سے تین سالہ منصوبے کا آغاز 2023 سے کیا جائے، کرنسی کا نام ’‘گوو کوائن‘ ہوگا۔

اس حکمت عملی کو اپنانے کی وجہ سے یو اے ای کے فنانشل سروسز سیکٹر کی ڈیجیٹل تبدیلی سمیت جدید ٹیکنالوجی جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور وسیع پیمانے کے ڈیٹا کو بھی مدد حاصل ہوگی۔

یو اے ای مرکزی بینک ملک میں مالیاتی خدمات کے شعبے کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے بھی اقدامات کرے گا اور اس سلسلے میں مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا سالوشنز کو بروئے کار لائے گا۔

واضح رہے کہ 2019 میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سرحد پار ترسیلات زر کے لیے اپنی مشترکہ کرپٹو کرنسی کے آزمائشی مرحلے کا اعلان کیا تھا۔

دنیا بھرکے متعدد ممالک کے مرکزی بینکوں نے حال ہی میں اپنی اپنی ڈیجیٹل کرنسیاں متعارف کرانے کے اعلانات کیے ہیں اور انھوں نے بٹ کوائن جیسی کرپٹوکرنسیوں پر تنقید کی ہے۔

install suchtv android app on google app store