ملک کے پہلے ایمازون فل فلمینٹ اینڈ فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کہاں ہونے والا ہے؟

  • اپ ڈیٹ:
ایمازون فائل فوٹو ایمازون

پاکستان پوسٹ ملک کے پہلے ایمازون فل فلمینٹ اینڈ فیسیلیٹیشن سینٹر (اے ایف ایف سی) کا افتتاح عید کے بعد ملتان میں کرنے جارہا ہے۔

پوسٹ ماسٹر جنرل ذوالفقار حسنین کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاکستانی مصنوعات کی ایمازون تک رسائی حاصل کرنے کے لئے انتھک کوششیں کی ہیں ، اور پاکستان پوسٹ اس ہدف کے حصول کے لئےکافی محنت سے کام کر رہی ہے۔

پوسٹ ماسٹر جنرل کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت یہ خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے حکم دیا تھا کہ پاکستانی مصنوعات کو کسی نہ کسی طریقے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی مل جائے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل پوسٹ آفس ڈیرہ اڈہ میں ایمازون فل فلمینٹ اینڈ فیسیلیٹیشن سینٹرکا بیشتر کام مکمل ہوچکا ہے جس کا افتتاح عید الاضحیٰ کے بعدکیا جائے گاجب کہ جی پی او ملتان میں ایمازون کا گودام بھی قائم کیا جائے گا۔

ذوالفقار حسنین کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بہاولپور ، رحیم یار خان ، مظفر گڑھ ، ساہیوال اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں گوداموں کے ساتھ ایمازون سینٹرز قائم کرنے کا کام بھی جاری ہے۔

خیال رہےکہ اس سہولت سے مقامی دستکاری اور ثقافتی مصنوعات کو بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل کامرس کے مشیر عبد الرزاق داؤد نے ایمازون کی جانب سے پاکستان کو اپنی سیلر لسٹ میں شامل کیے جانے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے پاکستانی تاجر ایمازون کے پلیٹ فارم کو استعمال کر کے اپنی مصنوعات کو عالمی منڈی میں بیچنے کے اہل ہوگئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store