فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ہفتے ، پیر اور منگل کو دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان

ایف بی آر فائل فوٹو ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بھی ہفتے ، پیر اور منگل کو دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں قائم کسٹمز فیلڈ دفاتر 8، 10 اور 11 مئی کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق برآمدات اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کے لیے کسٹمز فیلڈ دفاتر کو تعطیلات کے دوران کھولنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’اسٹیٹ بینک نے بھی برآمدات اور درآمدات کے حوالے سے بینک کھلےرکھنےکی ہدایات کردی ہیں‘۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’تین روز دفاتر کھولنے کا مقصد تجارتی سرگرمیوں کے لیے سہولت فراہم کرنا اور عید کی چھٹیوں میں امپورٹ اور ایکسپورٹ کے تمام کھیپ کو کلیئر کرنا ہے‘۔

ایف بی آر نے اس حوالے سے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں جبکہ پورٹ اتھارٹیز، ٹرمینل آپریٹرز، زمینی بارڈر اور اسٹیشنز کو بھی دفاتر کھولنے کے فیصلے سے آگاہ کردیاگیا ہے۔

اعلامیے میں ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ’تجارتی تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کو بھی اقدامات سےآگاہ کردیا گیا ہے‘۔

ترجمان کے مطابق ’ان اقدامات کا مقصد عید تعطیلات میں برآمدکنندگان کو بلاتعطل خدمات فراہم کرنا ہے تا کہ وہ عید کی چھٹیوں کے دوران اور کرونا وبا کی وجہ سے پیدا کردہ حالات میں اپنے ایکسپورٹ آرڈرز کو تکمیل تک پہنچا سکیں جس سے ملکی معیشت کو تقویت دے سکیں‘۔

install suchtv android app on google app store