سعودی ولی عہد کے گھر بیٹے کی پیدائش

سعودی ولی عہد کے گھر بیٹے کی  پیدائش فائل فوٹو سعودی ولی عہد کے گھر بیٹے کی پیدائش

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے بیٹے کا نام اپنے داد اور سعودی عرب کے بانی عبدالعزیز کے نام پر رکھا ہے۔

محمد بن سلمان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے بعد وہ پانچ بچوں کے باپ بن گئے ہیں جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

خلیجی میڈیا کا بتانا ہےکہ سعودی ولی عہد کے گھر بیٹے کی پیدائش ہفتے کے روز ہوئی جس پر انہیں مبارکبادیں اور دعائیں دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی ولی عہد کے بھائی شہزادہ سعود نے بھتیجے کی پیدائش پر ٹوئٹ کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store