بھارت کے سفاک وارڈ بوائے نے کورونا مریض کی آکسیجن نکال دی

کورونا مریض فائل فوٹو کورونا مریض

بھارت میں وارڈ بوائے نے کورونا میں مبتلا اسکول ٹیچر کی آکسیجن مشین نکال دی، جس کی وجہ سے مریض تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔

انسانیت کو شرمسار کردینے والا واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں ایک وارڈ بوائے نے اسپتال میں زیر علاج کرونا مریض کی آکسیجن جان بوجھ کر نکال دی جو اس کی موت کا باعث بنی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی بھارت میں خوب وائرل ہوئی جس کے مطابق وارڈ بوائے نے جب سریندر شرما نامی ٹیچر کی آکسیجن نکالی تو ان کا سانس پھولنے لگا اور انہوں نے التجا کی کہ میرا دم گھٹ رہا ہے، میں مرجاؤں گا۔

واقعہ خبروں کی زینت بنا تو اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ مریض کی آکسیجن نہیں ہٹائی گئی بلکہ اس کی حالت تشویش ناک تھی اور ہم کوشش کے باوجود مریض کی جان نہیں بچا سکے لیکن ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سپرنٹنڈنٹ نے اپنا بیان بدلا اور کہا کہ مریض کو آکسیجن کی ضرورت نہیں تھی اسی لیے مشین نکالی گئی۔

بھارت میڈیا کے مطابق استپال انتظامیہ اسکول ٹیچر کی موت پر پردہ ڈالنے کےلیے مسلسل بیانات بدل کر خود اپنے جال میں پھنس گئی کیوں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور وارڈ میں موجود دیگر افراد کے بیانات نے اسپتال انتظامیہ کے جھوٹ کا پردہ فاش کردیا۔

سریندر شرما کے اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف غفلت برتنے اور مریض کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کراتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔

install suchtv android app on google app store