افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا فائل فوٹو افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ افغان تنازع ختم کرنے کےلیے پر عزم ہے اور ایران کے ساتھ بھی تکنیکی بات چیت میں مصروف ہیں۔

ان خیالات کا اظہار امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل کو تیز کرنے کےلیے استنبول کانفرنس کی جارہی ہے، جس کا مقصد امن مذاکرات میں پیش رفت فراہم کرنا ہے۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی ختم ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن افغانستان میں تنازع ختم کرنے کےلیے پرعزم ہیں اور افغان فریقین کے مابین سفارت کاری بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے ایران امریکا تعلقات سے متعلق بتایا کہ ایران کے ساتھ تکنیکی بات چیت میں مصروف ہیں، مذاکرات پر ابھی اختتامی نقطے پر نہیں پہنچ سکتے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری مباحثے تعمیری ہیں، جوہری معاہدے میں آنے کا فیصلہ نے کرنا ہے لیکن امریکا معاہدے کے لیے ضروری اقدامات کےلیے تیار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اقدامات میں ایران پر سے پابندیاں ہٹانا بھی شامل ہوں گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام، انسانی حقوق کی پامالی ابھی ایک چیلنج ہے۔

install suchtv android app on google app store