سعودی پبلک پراسیکیوشن نے ملازمین کو خطرے کی گھنٹی سنا دی

سعودی پبلک پراسیکیوشن فائل فوٹو سعودی پبلک پراسیکیوشن

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ ملازمت سے متعلق خفیہ معلومات افشا کرنا سنگین جرم ہے جس پر جیل اور سخت جرمانے کی سزا ہے۔

سعودی عرب میں کارکن اگر ملازمت سے متعلق خفیہ دستاویزات شایع کرے یا کسی کو بتائے تو ایسی صورت میں اسے 20 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ اس جرم کے ارتکاب پر فوری گرفتاری بھی ممکن ہے، ملازمت کے قوائد وضوابط اور روزگار کی اقدار کا تقاضا ہے کہ خفیہ معلومات راز ہی رکھا جائے۔

پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے خفیہ معلومات یا دستاویزات حاصل کرنا بھی جرم ہے۔

قوانین کے تحت جو اس جرم میں کارکن کا ساتھ دے گا اسے بھی یہی سزا ملے گی جس میں 20 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہے، قوائد کی پاسداری تمام ملازمین کے لیے لازمی ہے۔

install suchtv android app on google app store