لیبرمارکیٹ کے ماحول کی بہتری، حکام نے اہم اقدام کر دئیے

ملازمین فائل فوٹو ملازمین

سعودی حکام نے ملک میں لیبر مارکیٹ کے ماحول کو بہتر کرنے کے لیے مالکان، افسران اور ملازمین کو ایک میز پر بٹھا دیا، حکومتی سرپرستی میں ملک گیر مکالمے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

سعودی وزارت افرادی قوت نے عالمی تنظیم محنت کے تعاون سے سماجی مکالمے کے فروغ کے عنوان سے تربیتی پروگرام جاری کیا ہے، اس کے تحت آجروں، اجیروں اور سرکاری اداروں کے درمیان مکالمہ منعقد کیا جارہا ہے۔

وزارت افرادی قوت ان دنوں سعودی عرب میں سماجی مکالمے کی سرپرستی کر رہی ہے۔

وزارت افرادی قوت ملک میں لیبر مارکیٹ کی بہتر نئی پالیسی تیار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ آجروں، اجیروں اور سرکاری اداروں کے درمیان مکالمے سے لیبر مارکیٹ کا ماحول بہتر بنے گا۔

یاد رہے کہ مکالمہ پروگرام میں آجروں، اجیروں اور سرکاری اداروں کی منتخب شخصیات بھی شریک ہیں۔

حکومت کی طرف سے وزارت انصاف، وزارت تعلیم، وزارت اقتصاد و منصوبہ بندی، وزارت صحت، کنگ عبدالعزیز قومی مکالمہ مرکز، منشات، المستقبل کمپنی، سوشل انشورنس کا ادارہ اور ہدف کے نمائندے شریک ہیں۔

اس کے تحت تمام متعلقہ فریق وڈیو لنک کے ذریعے اپنی تربیت آپ کے اصول پر کام کر رہے ہیں۔

اس ضمن میں متعدد سیشنز ہوں گے جس میں شرکا اپنے تجربات پییش کریں گے، یہ سارا کام عالمی تنظیم محنت کے ماہرین کی نظامت میں انجام دیا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store