چار روز بعد جوبائیڈن امریکا کے 46ویں صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے

چار روز بعد جوبائیڈن امریکا کے 46ویں صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے فائل فوٹو چار روز بعد جوبائیڈن امریکا کے 46ویں صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے

امریکا کے نئے صدر کے آنے میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں۔ 20 جنوری کو جو بائیڈن امریکا کے 46ویں صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو بائیڈن کی تقریب حلف برادری میں شرکت نہیں کریں گے۔بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سےکچھ گھنٹے قبل واشنگٹن چھوڑ دیں گے۔

وہ جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔

الیکشن میں شکست کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ 2 ماہ تک انتخابی نتائج ماننے سے انکارکرتے رہے۔ الیکشن نتائج کے خلاف احتجاج میں ٹرمپ کے مشتعل کارکنوں نے کیپٹل ہل پر بھی حملہ کیا تھا۔

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر بھی مسلح احتجاج کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسی خطرے کے پیشِ نظر واشنگٹن کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

کیپٹل ہل کی طرف آنے والے داخلی اور خارجی راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور جگہ جگہ نیشنل گارڈز تعینات ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں سے علاقے کی نگرانی کی جارہی ہے۔

ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن سمیت امریکہ کی پچاس ریاستوں میں احتجاج ہو سکتا ہے۔

جوبائیڈن کی تقریب حلف برادری پر پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر 10 ہزار نیشنل گارڈزواشنگٹن ڈی سی میں تعینات کردئیے گئے ہیں۔

بائیڈن 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے اور سینیٹ کی کارروائی کے دوران کانگریس کی عمارت پر پھرٹرمپ کے حامیوں کے حملے کا خدشہ ہے۔ کانگریس کی عمارت کے اندر اور باہر نیشنل گارڈز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نےکانگریس کی عمارت پر تعینات نیشنل گارڈز سے ملاقات کی ہے۔ نینسی پلوسی نے نیشنل گارڈزسے خطاب میں کہا کہ آپ صرف ارکان ایوان نمائندگان کے ہی نہیں جمہوریت اور آئین کے بھی محافظ ہو۔

نینسی پلوسی نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، صدر بھی جواب دہ ہیں۔ ہمیں ذمہ داریوں کا احساس ہے اور اسے نبھائیں گے۔

install suchtv android app on google app store