بھارت کی مختلف ریاستوں میں پرندوں کی پراسرار اموات میں اضافہ ہو گیا

پرندے فائل فوٹو پرندے

بھارت کی مختلف ریاستوں میں پرندوں کی پراسرار اموات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، طبی ماہرین نے پرندوں کی ہلاکت کیوجہ برڈ فلو کو قرار دیا مگر وہ کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

بھارت کی مختلف ریاستوں کے بعد اب مدھیا پردیش اور ممبئی میں بھی سڑک کنارے کوّوں سمیت دیگر پرندے مردہ حالت میں دیکھے گئے ہیں۔

ریاستی حکومت نے برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظر ہدایت نامہ جاری کر دیا اور شہریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، جلد اس مسئلے سے نجات حاصل ہوجائے گی۔

مدھیہ پردیش کے 41 اضلاع میں اب تک کووّں سمیت 1500 سے زائد پرندوں کی اموات ہوچکی ہیں جبکہ ماہرین نے 18 اضلاع میں برڈ فلو کی تصدیق بھی کردی ہے۔

قومی ہائی سیکیورٹی بیماریوں کی تحقیق کے لیے قائم کی جانے والی لیبارٹری کو اب تک 334 پرندوں سے حاصل ہونے والے نمونے بھیجے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر ماہرین نے برڈ فلو کا اشارہ دیا مگر وہ کسی بھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

حیران کن طور پر پرندوں کی موت ایک ہی طریقے سے ہورہی ہے، وہ مردہ حالت میں سڑک پر ایک ہی طرح سیدھے منہ ملے ہیں جس پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا۔

جنگلی حیات اور مویشیوں کے لیے قائم کی جانے والی وزارت کے وزیر پریم سنگھ پٹیل نے پرندوں کی اموات کی تصدیق کی اور بتایا کہ وائرس کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے سامنے صورت حال پیش کی ہے جس پر انہوں نے ہدایت کی کہ آبی ذخائر، پرندوں کی پناہ گاہوں، چڑیا گھروں سمیت دیگر مقامات پر خاص نظر رکھی جائے اور مردہ پرندوں کو مٹی تلے دبا دیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے جن 18 اضلاع میں برڈ فلو کی تصدیق کی اُن میں اندور، مندسور، آگر، نیمچ، اجین، کھنڈوا، کھرگون، گونا، شیوپوری، راج گڑھ، شاجا پور، ویدیشیا، بھوپال، ہوشنگ آباد، اشوک نگر، دتیا اور بڑاونی کے علاقے شامل ہیں۔؎

install suchtv android app on google app store