سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی انتقال کرگئیں

سعودی عرب فائل فوٹو سعودی عرب

سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی انتقال کرگئیں۔

شہزادہ متعب بن عبداللہ بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ انتقال کرگئیں۔ جس کی تصدیق ایوانِ شاہی نے جمعے کے روز جاری ایک بیان میں کی۔

مرحومہ کا نمازِ جنازہ جمعے کو ریاض میں ادا کیا گیا جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں‌ ہوئی۔

ایوان شاہی نے شہزادہ متعب بن عبداللہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

سعودی عرب کے رائل کورٹ نے بھی شہزادی کے انتقال کی تصدیق کی اور مرحومہ کی مغفرت و بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نےانتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ تین دسمبر کو سعودی شہزادے شاہ فیصل بن آل سعود کی صاحبزادی انتقال کرگئیں تھیں جن کا نماز جنازہ جمعرات کے روز ریاض میں ادا کیا گیا جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں ہوئی تھی۔

ایوان شاہی نے شہزادہ حصہ بنت فیصل بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے لیے سے تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی تھی۔

حصہ سعودی بادشاہ کی اکلوتی بیٹی تھیں۔ اُن کی والدہ کا نام سلطانہ بنت ترکی السودیری تھا جو 2011 میں رحلت فرما گئیں تھیں۔

خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں سعودی شہزادی مداوی بنت عبداللہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ قبل ازیں 7 جولائی کے روز سعودی شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے۔ بعد ازاں 15 اگست کو سعودی شہزادہ عبد العزیز بن عبداللہ بن عبد العزیز بن ترکی السعود انتقال کر گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store