کاروبار کے فروغ کے لیے خطیر رقم مختص

 کاروبار کے فروغ کے لیے خطیر رقم مختص File Photo کاروبار کے فروغ کے لیے خطیر رقم مختص

سعودی عرب میں پولٹری کے کاروبار کے فروغ کے لیے 54 ملین ریال سے زائد رقم مختص کردی گئی، پولٹری کے شعبے کو فراہم کی جانے والی کل امداد اب تک 60 کروڑ 40 لاکھ ریال سے بھی زیادہ تک پہنچ چکی ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے زرعی سبسڈی پروگرام میں مختلف شعبوں کی امداد کے لیے گیارہویں بیچ میں پولٹری کے کاروبار کے اکاؤنٹ میں 54 ملین سے زائد ریال جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ پولٹری کے شعبے کو فراہم کی جانے والی کل امداد اب تک 60 کروڑ 40 لاکھ ریال سے بھی زیادہ تک پہنچ چکی ہے۔

وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے مطابق یہ رقوم سعودی عرب میں پولٹری بڑھانے کی سرگرمیوں کی نشوونما کے ذریعے فوڈ سیکیورٹی کے حصول کے لیے مقامی مصنوعات کی حمایت میں معاون ثابت ہوں گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ زرعی سبسڈی پروگرام کا مقصد پولٹری مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرتے ہوئے مقامی مصنوعات کی حمایت اور خوراک کی حفاظت میں اضافہ کرنا ہے۔

install suchtv android app on google app store