سابق فرانسیسی صدر گسکارڈ ڈی اسٹیننگ کورونا کے باعث انتقال کر گئے

سابق فرانسیسی صدر گسکارڈ ڈی اسٹیننگ کورونا کے باعث انتقال کر گئے فائل فوٹو سابق فرانسیسی صدر گسکارڈ ڈی اسٹیننگ کورونا کے باعث انتقال کر گئے

سابق فرانسیسی صدر گسکارڈ ڈی اسٹیننگ کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق فرانسیسی صدر گسکارڈ ڈی اسٹیننگ کی عمر 94 برس تھی اور وہ 1974 سے 1981 تک فرانس کے صدر رہے۔

گسکارڈ نے چارلس ڈیگال کے طویل دور حکومت کے بعد اقتدار سنبھالا تھا جبکہ 70 کی دہائی میں یورپ کو یکجا کرنے میں گسکارڈ ڈی اسٹیننگ نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 48 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 99 ہزار218 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 49 لاکھ 36 ہزار905 مریض صحتیاب ہوچکےاور ایک کروڑ 84 لاکھ 2 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 79 ہزار 865 اموات اور ایک کروڑ43 لاکھ 13ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store