امریکی دوا ساز کمپنی فائزرکا کویت کے ساتھ کورونا ویکسین فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

کورونا ویکسین فائل فوٹو کورونا ویکسین

امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے کویت کے ساتھ کورونا ویکسین کی فراہمی کا معاہدہ طے کرلیا ہے، حکام کی منظوری کے بعد مذکورہ ویکسین آئندہ سال فراہم کردی جائے گی۔

امریکی کمپنی فائزر اور بائیو ٹیک نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کویت میں وزارت صحت کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت عالمی وبا کوویڈ نائنٹین کی روک تھام کیلئے آر این اے پر مبنی ویکسین بی این ٹی162کویت کو فراہم کی جائے گی۔

کوہتی وزارت صحت کی درخواست پر مذکورہ ویکسین کلینیکل ٹرائلز کی تکمیل اور مقامی ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد رواں سال کے آخر یا سال2021تک فراہم کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابھی اس معاہدے کی مالی تفصیلات کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فائزر کمپنی کے خلیجی شعبے کے سربراہ لنڈسے ڈیچ نے کہا ہے کہ ہمیں کویتی حکومت سے تعاون کرنے کا اعزاز حاصل ہے کہ کویت کی عوام کو ممکنہ کوویڈ19ویکسین کی فراہمی کے مقاصد کے حصول کیلئے اپنے تمام وسائل کو جلد از جلد بروئے کار لائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فائزر کمپنی کو دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی زندگیاں بچانے کیلئے یہ ہدف حاصل کرنا پہلے سے زیادہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری ویکسین اس مقصد کو حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی لیکن یقینی طور پر اس کا انحصار کلینیکل اور ریگولیٹری پہلوؤں میں کامیابی پر منحصر ہے۔

install suchtv android app on google app store