موبائل فون لیجانے والے ٹرک پر حملہ، کروڑوں روپے مالیت موبائل فونز لوٹ لیے گئے

پولیس فائل فوٹو پولیس

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ملزمان نے کروڑوں روپے مالیت موبائل فونز لوٹ لیے۔

ڈکیتی کی یہ واردات بھارتی تامل ناڈو کے گاوں شولاگری میں واقع ہوئی جہاں ملزمان نے موبائل فون لیجانے والے ٹرک پر حملہ کرکے ڈکیتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کرنے والے ملزمان کا گروہ ریاست اندھرا پردیش کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتا ہے۔ جس نے اب تامل ناڈو میں موبائل فونز لیجانے والا پورا ٹرک لوٹ لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ڈکیتی سے قبل ٹرک ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھینے گئے موبائل فونز کی مالیت 152 کروڑ روپے (32 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی) ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

install suchtv android app on google app store