دنیا بھر میں کوروناوائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 لاکھ 29 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کوروناوائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 لاکھ 29 ہزار سے تجاوز فائل فوٹو دنیا بھر میں کوروناوائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 لاکھ 29 ہزار سے تجاوز

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 10 لاکھ 42 ہزار 579 افراد متاثر اور 11 لاکھ 29 ہزار 591 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ 28 ہزار 417 ہو گئی ہے اور 92 لاکھ 84 ہزار 571 ایکٹیو کیسز ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار 149 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 85 لاکھ 20 ہزار 307 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 76 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 52 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہے۔

روس میں 14 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 6 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسپین میں 10 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 34 ہزار 210 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 10 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 27 ہزار 100 اموات ہوئی ہیں۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 29 ہزار 272 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 74 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 74 ہزار 118 افراد متاثر اور 33 ہزار 875 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

install suchtv android app on google app store