وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے شہریوں کو کورونا وائرس کی دوسری لہرسے آگاہ کر دیا

 وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے شہریوں کو کورونا وائرس کی دوسری لہرسے آگاہ کر دیا فائل پوٹو وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے شہریوں کو کورونا وائرس کی دوسری لہرسے آگاہ کر دیا

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔

قوم سے خطاب میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی بھی یہ خبر سننا نہیں چاہتا، لیکن ہم سب مل کر کورونا وائرس کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ کینیڈا کے لوگوں میں طاقت ہے کہ وہ وبائی مرض کو ایک مرتبہ پھر پھیلنے سے روک سکیں۔

خیال رہے کہ کینیڈا میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 47 ہزار 753 افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار243 ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 81 ہزار 953 افراد ہلاک اور 3 کروڑ20 لاکھ 92 ہزار 156 متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ36 لاکھ75 ہزار955 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد74 لاکھ24 ہزار248 رہ گئی ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ6 ہزار593 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور71 لاکھ39 ہزارسے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد57 لاکھ30 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 91 ہزار173 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں46 لاکھ62 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 39ہزار65 اموات ہوئی ہیں۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں11 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار799 ہوگئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 24 ہزار746 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 84 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store