بینکوں کی اپنے صارفین کو ہیکرز سے بچانے کےلیے انتباہ جاری

ہیکر فائلل فوٹو ہیکر

سعودی بینکوں نے اپنے صارفین کو ہیکرز کے ہاتھوں لٹنے سے بچانے کےلیے انتباہ جاری کردیا۔

خلیجی ریاست سعودی عرب کے بینکوں نے دنیا بھر میں ہیکرز کی کارروائیاں دیکھتے ہوئے اپنے صارفین کو خبر دار کیا ہے کہ کسی بھی مشکوک نمبر، یا واٹس ایپ سے کسی بھی قسم کے لنکس موصول ہوں تو اسے کھولنے سے گریز کریں۔

بینکوں نے صارفین کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاری اور بڑے منافعوں کی مختلف سکیموں کی انٹرنیٹ پر تشہیر کی جارہی ہے۔

بیرون ملک ان سکیموں میں سے اکثر کے پاس لائسنس نہیں ہوتا نیز یہ اکثر دھوکے بازی پر مبنی ہوتے ہیں، سادہ لوح صارفین بڑے منافع کے لالچ میں ان دھوکے بازوں کے ہتھے چڑھ کر رقم گنوا بیٹھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سعودی عرب میں شہریوں اور غیر ملکیوں کو مختلف ذرائع سے مختلف قسم کے لنکس موصول ہو رہے ہیں جن میں مختلف قسم کی ترغیبات دی جا رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store