بھارت اور امریکا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں، جانیے تازہ حالات

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 9 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد بھی 2 کروڑ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 94 لاکھ 50 ہزار 193 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 9 لاکھ 32 ہزار 811 ہوگئی۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 72 لاکھ 36 ہزار 297 ہے، ان میں سے 60 ہزار 674 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 2 کروڑ 12 لاکھ 81 ہزار 85 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز میں سے 96 فیصد مریض وہ ہیں جو صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شرح 4 فیصد ہے۔

اسی طرح فعال کیسز میں سے 99 فیصد معمولی بیمار ہیں جبکہ صرف 1 فیصد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے 1 لاکھ 99 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔

اب تک امریکا میں کرونا وائرس کے 67 لاکھ 49 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 22 ہزار 463 ہے۔ امریکا میں زیر علاج 14 ہزار 104 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں 40 لاکھ 27 ہزار 826 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

بھارت کرونا وائرس کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 83 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ اور 1 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔

ملک میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 49 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک ملک بھر میں 80 ہزار 808 افراد کرونا وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 9 لاکھ 90 ہزار 29 ہے جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد 38 لاکھ 59 ہزار 399 ہوچکی ہے۔

برازیل میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 117 ہوچکی ہے، برازیل میں اب تک 43 لاکھ 49 ہزار 544 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store