غزہ پٹی پر رات کے اندھیرے میں اسرائیلی فوج کے حملے، لندن میں بھی اسرائیل کے خلاف مظاہرے

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے فائل فوٹو مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے، غزہ پٹی پر رات کے اندھیرے میں اسرائیلی فوج کے حملےکیے گئے،حماس نے خبردار کیا ہے حملے جاری رہے تو جنگ سے دریغ نہیں کریں گے۔

امارات اسرائیلی معاہدے کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی بربریت بڑھتی جا رہی ہے ۔ رات کے اندھیرے میں بارہ روز سے جنگی طیاروں سے حملے کیے جا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے ماہی گیر کشتیوں کے سمندر میں جانے پر بھی پابندی برقرار ہے، غزہ کے لیے تجارتی کراسنگ پر محدود سامان لے جانے کی اجازت ہے۔

ایندھن کی فراہمی نہ ہونے سے غزہ کا واحد پاور پلانٹ بھی بند ہو گیا،  علاقے کو اب آٹھ گھنٹے کے بجائے روزانہ صرف چار گھنٹے بجلی کی فراہم کی جا رہی ہے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

حماس کے ترجمان نے کہا ہے اگر اسرائیل کے حملے اور محاصرے جاری رہے تو وہ جنگ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

اگر یہ بمباری اور ناکہ بندی جاری رہی تو جنگ لڑنے میں ہچکچائیں گے نہیں ، اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

فلسطینی عوام اسرائیلی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، فری فلسطین کے نعرے لگائے۔

لندن میں بھی فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔

install suchtv android app on google app store