مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری، امارات اسرائیل ڈیل کے بعد فلسطینی علاقوں میں حملے بڑھ گئے

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت جاری ہے فائل فوٹو مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت جاری ہے

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت جاری ہے، امارات اسرائیل ڈیل کے بعد فلسطینی علاقوں میں حملے بڑھتے جا رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے غزہ پر گیارہ روز بھی فضائی حملے کیے گئے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی پر رات کے اندھیرے میں جنگی طیاروں کے ذریعے پھر حملے کیے ہیں۔

میزائل داغے اور گولہ باری کی۔ غزہ میں مسلسل اسرائیل جارحیت کے بعد فلسطینی کے تباہ حال گھر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں، خوف کے سائے میں زندگی گزارنے والے ننھے فلسطینوں کی آہ و بکا ، چیخ و پکار سننے والا کوئی نہیں۔

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے اسپتال میں بھی گھس آئی اور ڈاکٹرز کو دھمکا کر شہریوں کے علاج و معالجے سے ہی محروم کرنے لگی ہے۔ امارات اسرائیل ڈیل کے خلاف فلسطین میں مظاہرے بھی جاری ہیں ، مظاہرین کا کہناہے کہ وہ کبھی بھی اسرائیل کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

install suchtv android app on google app store