متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب اور بحرین بھی اسرائیل سے معاہدے کیلئے تیار

سعودیہ اور بحرینی حکمران فائل فوٹو سعودیہ اور بحرینی حکمران

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے معاہدے کے بعد سعودی اور بحرین بھی اسرائیل سے امن اور معمول کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں عرب ممالک اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو باضابطہ طور پر معمول پر لانے کا کام تھوڑے عرصے بعد کیا جائے گا۔ اس کا مقصد امریکی صدرٹرمپ کی حمایت کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے لئے اپنے اقتدار کی حفاظت کے لئے ٹرمپ کا دوبارہ انتخاب انتہائی اہم ہے۔

دوسری جانب بحرین نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں امن کے امکانات بڑھانے کے لئے اقدامات کا حصہ ہے۔

install suchtv android app on google app store