ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ہندی زبان میں ٹوئٹراکاؤنٹ بنا لیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای فائل فوٹو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ہندی زبان میں ٹویٹر اکاونٹ بنا لیا۔

نئے ٹویٹر اکاونٹ پر سپریم لیڈر نے اب تک صرف دو پیغام ٹویٹ کیے ہیں۔رواں ماہ ہندی میں بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایرانی سپریم لیڈر کے تین ہزار سے زائد فالورز ہیں۔آیت اللہ خامنہ ای کے ہندی کے علاوہ فارسی، عربی اور اردو زبان میں بھی ٹویٹر اکاونٹس ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے اسپینش، رشیئن اور انگریزی زبان میں بھی ٹویٹر اکاونٹس بنا رکھے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر کے ہندی زبان میں ٹویٹر اکاونٹ بنانے کا مقصد اپنا پیغام دنیا بھر میں مختلف زبانیں سمجھنے والوں تک پہنچانا ہے۔

install suchtv android app on google app store