مَنْ کُنْتُ مَوْلاهُ، فَهذا عَلِىٌّ مَوْلاهُ، عید غدیر کے رنگ ہر سوُ بکھرے ہوئے ہیں

عید غدیر کے رنگ ہر سوُ بکھرے ہوئے ہیں فائل فوٹو عید غدیر کے رنگ ہر سوُ بکھرے ہوئے ہیں

اٹھارہ ذوالحج تاریخ اسلام میں خاص اہمیت رکھتا ہے،اس دن سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم خدا وندی سے سے حضرت علی علیہ السلام کو اپنا جانشین اور ولی مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

ایران اور عراق سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید غدیر کے رنگ بکھرے ہوئے ہیں، مسلمانان عالم کی جانب سے گلی کوچوں، شاہراؤں اور چوراہوں کی سجاوٹ، کورونا کے سبب مشکلات کا شکار کنبوں کے لئے امدادی پیکجز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

غدیر خم مکہ و مدینہ کے درمیان واقع اس علاقے کا نام ہے جہاں سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے بعد حکم خداوندی سے حضرت علی علیہ السلام کو اپنا جانشین اور ولی مقرر کرنے کا اعلان فرمایا۔

دنیا بھر میں عید غدیر کا جشن انتہائی شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہا ہے اورعید غدیر کی مناسبت سے ہر طرف جشن اور محفلوں کا سلسلہ جاری ہے اور عمارتوں ، مساجد اور امام بارگاہوں جبکہ نجف اشرف میں مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر، کربلائے معلی میں حضرت امام حسین اور حضرت ابوالفضل العباس علیہم السلام اور اسی طرح مشہد مقدس میں حضرت امام رضا (ع) اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ (س) اور شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور عید غدیر کا جشن بہت ہی دھوم سے منایا جا رہا ہے-

یوں تو پیغمبر اسلام (ص) کی پوری حیات طیبہ مختلف جہتوں سے اہمیت کی حامل ہے لیکن واقعہ غدیر آپ کی حیات مبارکہ کا ایک اہم ترین واقعہ ہے۔

آپ(ص) نے غدیر خم کے اہم خطبے میں فرمایا کہ "من کنت مولاہ فہذا علی مولاہ"۔ جس کا میں مولا ہوں میرے بعد علی اس کے مولا ہیں۔

عیدسعید غدیر کو اسلامی روایتوں میں عیداللہ الاکبر بھی کہا جاتا ہے اور اس عید کو سبھی ادیان کی سب سے بڑی عید کہا جاسکتا ہے کیونکہ اس دن سبھی پیغمبران الہی کی محنتوں کا نتیجہ عملی شکل میں سامنے آیا تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں عاشقان محمد و آل محمد کورونا وائرس کے پیش نظر طبی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے عید غدیر انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں اور ایران میں آج عام تعطیل ہے۔

install suchtv android app on google app store