بھارت کو بڑی مات، امریکی رپورٹ میں دل خوش کر دینے والے انکشافات سامنے آگئے، جانیے تفصیلات

پاکستان اور بھارت فائل فوٹو پاکستان اور بھارت

ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ کرنے والے ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن میں نمایاں بہتری ہوئی ہے، سب سے زیادہ مؤثر اقدامات پر امریکی ادارے nuclear threat initiative نے پاکستان کی درجہ بندی میں 7 پوائنٹس کا اضافہ کردیا۔

این ٹی آئی انڈیکس کے مطابق ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق پاکستان کے اقدامات نے بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارت کے41 کے مقابلے میں پاکستان نے 47 پوائنٹس حاصل کیے۔ تنصیبات کے تحفظ میں بھی بھارت کے 53 پوائنٹس کے مقابلے میں پاکستان کا اسکور 58 ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پلس 25 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا ہے۔

نئے ضوابط لاگو کر کے پاکستان نے زیادہ تر اقدامات سیکورٹی اور کنٹرول سے متعلق کیے۔ دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان نے سیکورٹی اینڈ کنٹرول کیٹیگری میں خود کو بہت زیادہ بہتر بنایا ہے۔

امریکا کی سابق سفیر اور ایٹمی ہتھیاروں کی تخفیف سے متعلق کانفرنس کی مستقل مندوب لارا کینیڈی نے این ٹی آئی انڈیکس میں پاکستان سے متعلق رپورٹ کا خیرمقدم کیا جبکہ امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے رپورٹ خوش آئند قرار دے دی۔

دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ‘اشتعال انگیز اور بلا جواز’ ہے۔کچھ نامعلوم افراد کی فلم بنائے جانے کے بعد یہ بیانات سامنے آئے ہیں۔ یہ افراد قونصل خانے کے صحن میں کاغذات جلا رہے تھے۔ امریکہ اور چین کے درمیان کچھ عرصے سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تجارت اور کورونا وائرس کی وباء سے متعلق معاملات پر صدر ٹرمپ کی انتظامیہ چین کے ساتھ کئی مرتبہ جھگڑ چکی ہے۔

اس کے علاوہ ہانگ کانگ میں چین کی جانب سے متنازع سکیورٹی قانون کا نفاذ بھی دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کی ایک وجہ ہے۔ منگل کو امریکہ کے محکمۂ انصاف نے چین پر الزام لگایا تھا کہ وہ اُن ہیکروں کی مدد کر رہا ہے جو ایسی امریکی لیباریٹریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ جہاں کووڈ 19 کی ویکسین تیار کی جا رہی ہے۔

امریکہ میں دو چینی باشندوں پر فردِ جرم بھی عائد کی گئی ہے، جنھوں نے مبینہ طور پر امریکہ کی تحقیقی کمپنیوں کی جاسوسی کی اور جنھیں دوسری وارداتوں میں چینی ایجنٹوں کی مدد حاصل تھی۔

بدھ کو چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن کے بیان کے فوراً بعد امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ (وزارتِ خارجہ) نے اپنا بیان جاری کیا۔

امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے کہا کہ ‘امریکی کی انٹیلیکچؤل پراپرٹی اور امریکیوں کی نجی معلومات کے تحفظ کے لیے ہم نے ہیوسٹن میں چین کے قونصل خانے کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store