دوسری شادی سے روکنے پر ظالم شوہر کا مظلوم خاتون پر بہیمانہ تشدد، افسوس ناک خبر آگئی

مظلوم خاتون پر سرعام بہیمانہ تشدد فائل فوٹو مظلوم خاتون پر سرعام بہیمانہ تشدد

بھارت میں بیوی کی جانب سے دوسری شادی سے روکنے پر ظالم شوہر نے بال کھینچ کھینچ کر مظلوم خاتون کو سرعام بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ایک گاؤں میں شوہر کو دوسری شادی سے روکنا بیوی کا جرم بن گیا، شہری نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھیسٹا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون بھارتی شہری مظفرپور میں رہائش پذیر تھی جہاں اسے خبر ملی کہ اس کا شوہر گاؤں میں دوسری شادی کررہا ہے، تو وہ فوراً گاؤں پہنچ گئی اور شوہر کو شادی سے روکا جس پر وہ طعیش میں آگیا۔

بیوی نے سرعام اعلان کیا کہ یہ میرا شوہر ہے جس پر دوسری بیوی کے گھر والوں نے رشتہ ختم کردیا، شوہر کو یہ بات ہضم نہ ہوئی اور اس نے لوگوں کے مجمع میں تشدد کرنا شروع کردیا جس سے خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس نے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

install suchtv android app on google app store