سعودی عرب کس ملک سے ایک ہزار میزائل خریدنے جارہا ہےاور معاہدے کے تحت سعودی حکومت کتنے بڑی رقم ادا کرے گا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

شاہ سلمان فائل فوٹو شاہ سلمان

امریکی ادارے بوئنگ اور سعودی حکومت کے درمیان دو ارب ڈالر سے زائد رقم کے دو معاہدے طے پاگئے جن کے تحت بوئنگ سعودی عرب کو ایک ہزار سے زائد، زمین سے زمین اور بحری جہاز شکن میزائل فروخت کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بتائی ، بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ایک معاہدہ ایک اعشاریہ نو سات ارب ڈالر کا ہے۔ جس کے تحت سعودی عرب کے جی پی ایس گائیڈڈ میزائل نظام کو جدید تر بنایا جائے گا۔ جب کہ دوسرے معاہدے کے تحت سعودی عرب کو اینٹی شپ میزائل دیے جائیں گے۔

محکمہ دفاع نے بتایا کہ امریکا نے برازیل، قطر اور تھائی لینڈ کو بھی اینٹی شپ میزائل دینے کے معاہدوں کو حتمی شکل دی ہے۔

install suchtv android app on google app store