کورونا وائرس: سعودی حکومت نے تمام سرکاری اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز پر بڑی پابندی عائد کر دی

سعودی وزیر صحت فائل فوٹو سعودی وزیر صحت

سعودی حکومت نے تمام سرکاری اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کو پابند کیا ہے کہ مریضوں کو وہ ادویات ترجیحی بنیادوں پر دی جائیں جو ملکی سطح پر تیار کی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ صحت کے ادارے نے اندرون ملک تیار کی جانے والی 100 دواؤں کی فہرست جاری کر دی ہے، اس فہرست کے ساتھ سرکاری اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ ملک میں تیار ہونے والی دوائیں ترجیحی بنیادوں پر استعمال کریں۔

سرکاری اداروں کی ڈیمانڈ کے مطابق مقامی طور پر تیار کی جانے والی اشیا کی فہرست تیار کرنے والے ادارے کا دائرہ کار صرف دواؤں اور طبی لوازمات کے اجرا تک محدود نہیں ہے۔

یہ ادارہ اس سے قبل تعمیرات کے شعبے کے لیے اندرون ملک تیارکردہ 109 مصنوعات کی فہرست بھی جاری کر چکا ہے،اسی قانون کے تحت تعمیراتی شعبے کو اندرون ملک تیار کردہ مصنوعات استعمال کرنے کا پابند بنا دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ ادارے نے توجہ دلائی ہے کہ اس پابندی سے وہ غیر ملکی دوائیں اور طبی لوازمات مستثنیٰ ہوں گی جن کی پیکنگ سعودی کارخانوں میں کی جا رہی ہوگی۔

install suchtv android app on google app store