کورونا وائرس: سعودی حکومت نے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

 آگاہی مہم کا آغاز فائل فوٹو آگاہی مہم کا آغاز

سعودی عرب میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، محکمہ صحت نے آگاہی پیغام موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے 2 بلین شہریوں تک پہنچا دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے بھیجے گئے ایس ایم ایس میں شہریوں کو کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، پیغام سے 2 بلین صارفین مستفید ہوئے۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایس 24 زبانوں میں بھیجے گئے تاکہ مملکت میں رہنے والے مختلف زبانیں بولنے والے افراد پیغام کو آسانی سے سمجھ سکیں۔ ایس ایم ایس میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کروناوائرس سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں، اور مہلک وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ صحت تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو سہولتیں فراہم کررہا ہے۔

install suchtv android app on google app store