کورونا وائرس: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا متاثرہ ممالک سے متعلق اہم بیان جاری

 ڈاکٹر ٹیڈروس فائل فوٹو ڈاکٹر ٹیڈروس

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسی پالیسی بنائیں کہ کمائی سے محروم افراد کو معاشی تحفظ ملے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب طبقے کی طرف نشان دہی کی اور ان کی مدد کے لیے حکومتی توجہ مبذول کروائی۔

انہوں نے کہا کہ ممالک ایسی پالیسی بنائیں کہ کمائی سے محروم افراد کو معاشی تحفظ ملے، خود غربت میں پلابڑھا ہوں اس حقیقت کو سمجھتا ہوں، مستقل آمدنی نہ رکھنے والے معاشرتی پالیسیوں کے مستحق ہیں۔

 ڈاکٹرٹیڈروس کا کہنا تھا کہ ایسی معاشرتی پالیسیاں بنائیں کہ ان کی تعظیم بھی کی جائے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس ایشیائی ملک چین سے ہی پھیلنا شروع ہوا جو اب دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے اور اب تک اس سے 38 ہزار 743 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس نے اب تک 8 لاکھ ایک ہزار 400 سے زائد لوگوں کو متاثر کیا جن میں سے 1 لاکھ 72 ہزار 657 صحت یاب بھی ہوئے جبکہ پانچ ہزار کے قریب مریضوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

 

install suchtv android app on google app store