کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری، ایرانی سائنسدان کا کورونا کی دوا بنانے کا دعویٰ

 ایرانی سائنسدان ڈاکٹر مسعود سلیمانی فائل فوٹو ایرانی سائنسدان ڈاکٹر مسعود سلیمانی

حال ہی میں امریکی جیل سے آزاد ہونے والے ایرانی سائنسدان ڈاکٹر مسعود سلیمانی نے دعوی کیا ہے کہ وہ خلیاتِ ساق (اسٹیم سیلز) استعمال کرتے ہوئے کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری ’’کووِڈ 19‘‘ کی دوا ایجاد کرچکے ہیں۔

ایرانی اخبار ’’ایران فرنٹ پوسٹ‘‘ کے مطابق، ڈاکٹر سلیمانی کا کہنا ہے کہ اب تک کئی ڈاکٹر ان کی بنائی ہوئی دوا کورونا وائرس کے کئی مریضوں کے علاج میں استعمال کرچکے ہیں اور انہوں نے اسے بہت مؤثر پایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دوا کورونا وائرس کے مریضوں کو تین مرحلوں میں، تین سے چھ دن تک دی جاتی ہے۔ فی الحال یہ دوا طبّی آزمائشوں (کلینیکل ٹرائلز) کے مرحلے پر ہے۔ ڈاکٹر سلیمانی نے مزید کہا کہ اس دوا کی حتمی منظوری بھی بہت جلد مل جائے گی۔

ان سے پہلے روس بھی کورونا وائرس کی دوا بنانے کا دعویٰ کرچکا ہے جبکہ امریکا میں ملیریا کی ایک دوا، کووِڈ 19 کے علاج کےلیے منظور کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ایران کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے جہاں اس وبا سے بیمار ہونے والوں کی تعداد 41,495 پر پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک کووِڈ 19 سے وہاں 2,757 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store