دہشت گردی کا ایک اور دل سوز واقعہ، دو زوردار بم دھماکے، افسوس ناک خبر آگئی

دہشت گردی فائل فوٹو دہشت گردی

دہشت گردی کا ایک اور دل سوز واقعہ، دو زوردار بم دھماکوں کے نتیجے میں صحافیوں سمیت پولیس اہکار بھی زخمی ہوگئے۔

تھائی لینڈ میں 2 زوردار بم دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے یالا میں ہوئے، زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر شہری مسلمان ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب مسلم اسکالرز کورونا وائرس سے متعلق گفتگو کے لیے ایک جگہ جمع ہوئے تھے۔ اس حملے میں تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے دستی بم سے حملہ ہوا جس کے تھوڑی ہی دیر بعد کار بم دھماکے نے کئی افراد کو اپنی زد میں لے لیا۔ واقعے میں صحافیوں سمیت پولیس اہکار بھی زخمی ہوئے۔

حملے کی ذمے داری تاحال کسی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی۔

خیال رہے کہ تھائی لینڈ کے صوبے یالا میں مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد مقیم ہے۔

install suchtv android app on google app store