کورونا وائرس کے باعث اٹلی میں نظام زندگی مفلوج، اب تک 9 ہزار افراد متاثر

کورونا وائرس کے باعث اٹلی میں نظام زندگی مفلوج، 9 ہزار افراد متاثر فائل فوٹو کورونا وائرس کے باعث اٹلی میں نظام زندگی مفلوج، 9 ہزار افراد متاثر

اٹلی کے وزیر اعظم کونتہ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں کورونا سے اب تک 9 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہ وائرس شمالی علاقوں کو چھوڑ کر پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔

اٹلی میں ایک روز میں 97 اموات ہو چکی ہیں جس کے بعد تعداد 463 ہوگئی اٹلی میں 9172 مریض کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

کورونا  کے سبب پورے ملک میں لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے، 6 کروڑ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ملک میں کوئی عوامی اجتماع نہیں ہوسکے گا۔

سینما، تھیٹر اور جم بند کردیے گئے ہیں، جبکہ شادی اور تدفین میں بھی لوگوں کی شرکت نہیں ہوسکے گی نیزتعلیمی ادارے 3 اپریل تک بند رہیں گے۔ جبکہ کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 4005 ہوگئی ہے اور وائرس سے 112 ممالک متاثر ہو چکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store