عراق میں امریکی فوج کے ٹھکانوں پر راکٹ حملے، کس نے کیا حملہ؟ جان لیں اس خبر میں

عراق میں امریکی فوجی اتحاد کے ہیڈ کوارٹر پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ پریس ٹی وی عراق میں امریکی فوجی اتحاد کے ہیڈ کوارٹر پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

عراق میں امریکی فوجی اتحاد کے ہیڈ کوارٹر پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں سرکاری فوجی اڈے پر نامعلوم سمت سے متعدد چھوٹے راکٹ داغے گئے، یونین 3 کے نام سے مشہور اس فوجی اڈے کو داعش کے خلاف لڑنے والے امریکی فوجی اتحاد کا ہیڈ کوارٹر کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے، امریکی فضائیہ کے طیاروں کی علاقے میں پروازیں ...

فوجی اتحاد کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب عراقی فوجی حکام نے کہا کہ راکٹ حملہ بغداد کے گرین زون کے اندر کیا گیا گیا جس کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے، اس علاقے میں کئی سرکاری عمارات، امریکا سمیت کئی ممالک کے سفارت خانے اور اقوام متحدہ کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ کسی بھی گروپ نے ان راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا امریکا کو تکڑا جواب، عین الاسد اور اربیل میں امریکی ایئربیس پرراکٹ حملے۔۔۔80 فوجی ہلاک ...

واضح رہے بغداد کے یونین 3 اڈے میں 2014 سے غیر ملکی فوجی اہلکار موجود ہیں، جو عراق میں داعش کے خلاف بر سرپیکار گروپوں کی مدد کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store