امریکا نے آرمی چیف پر بڑی پابندی،اندرونی کہانی جان کر آپ بھی حیراں ہو جائیں گے

امریکا نے آرمی چیف پر بڑی پابندی لگا دی فائل فوٹو امریکا نے آرمی چیف پر بڑی پابندی لگا دی

 امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ سری لنکا کے آرمی چیف جنرل شیوندر سلوا اور ان کے قریبی خاندان کے افراد امریکا کا دورہ نہیں کرسکیں گے۔

 سری لنکا کے آرمی چیف 2009 میں تامل ٹائیگر باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کے آخری مہینوں میں جزیرے کے شمالی جنگی زون میں آرمی ڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر تھے۔

انسانی حقوق کے گروہوں کا دعویٰ ہے کہ سرکاری فوج نے سری لنکا میں شامل تامل پر قبضہ کرنے کے بعد نسل پرستی کی بنیاد پر 40 ہزار لوگوں کا قتل کیا تھا۔

اقوام متحدہ نے ان الزامات سے متعلق ایک رپورٹ میں کہا کہ جنگی جرائم کے ارتکاب میں جنرل شیوندر سلوا نے اہم کردار ادا کیا۔اور2009 کی جارحیت کی نتیجے میں تامل ٹائیگرز کو ایک دھچکا لگا تھا، جن کی چار دہائیوں سے جاری علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد میں مجموعی طور پر ایک لاکھ افراد ہلاک ہوچکے تھے۔

امریکی اسٹیٹ سیکریٹری نے کہا کہ ہم سری لنکا کی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کو فروغ دینے، جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار افراد کو سزا دینے، سیکیورٹی کے شعبے میں اصلاحات اور انصاف اور مفاہمت کو آگے بڑھانے کے اپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔

 








install suchtv android app on google app store