سعودی پولیس کی بڑی کارروائی، بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا شوہر گرفتار

سعودی پولیس نے اہلیہ کو کار سے کچلنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا فائل فوٹو سعودی پولیس نے اہلیہ کو کار سے کچلنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا

سعودی پولیس نے اہلیہ کو کار سے کچلنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سعودی عرب کے علاقے عسیر میں پولیس نے ایک شخص کو اپنی اہلیہ کے خلاف قتل کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، سعودی شہری نے اپنی بیوی کو گاڑی سے کچل کر قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

اہلیہ کو کچلنے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص خاتون کو گاڑی سے ٹکر مار کر کچلنے کی کوشش کرتا ہے۔

 

عرب خبر رساں ادارے  کے مطابق سعودی پولیس نے واضح کیا کہ ویڈیو حقیقی ہے لیکن یہ واقعہ پانچ ماہ قبل رونما ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ستمبر 2019 کو پیش آیا تھا جس میں ایک شہری نے اہلیہ سے جھگڑے کے بعد اسے کچلنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ اہلیہ کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ زخمی بیوی کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ تیزی سے روبا صحت ہے۔

install suchtv android app on google app store