مشرق وسطیٰ میں امن کے نام پر پورا فلسطین اسرائیل کے حوالے۔۔اقوام عالم کا شدید ردعمل 

مشرق وسطیٰ میں امن کے نام پر پورا فلسطین اسرائیل کے حوالے کر دیا گیا فائل فوٹو مشرق وسطیٰ میں امن کے نام پر پورا فلسطین اسرائیل کے حوالے کر دیا گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےبدنام زمانہ منصوبے کا اعلان کیاتو اقوام عالم نےبھی شدیدردعمل کا اظہارکردیا،متحدہ عرب امارات ،قطر، اردن ،ترکی،ایران،لبنان اور یمن میں منصوبے کو نام نہاد یک طرفہ اور اسرائیل نواز قرار دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات اور قطر نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ کا حل بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے۔ ایران نے بھی منصوبہ نام نہاد یک طرفہ اور اسرائیل نواز قرار دے دیا۔

اردن نے بھی فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو ہدف تنقید بنایا اور کہا منصوبے کو ہزار مرتبہ مسترد کرتے ہیں،اردن انصاف اور جامع امن کے حصول کے مقصد کی حقیقی کوشش کی حمایت کرتا ہے جسے لوگ قبول کریں گے۔

ترکی نے بھی ٹرمپ ڈیل پر تنقید کی،اور کہا یروشلم فلسطینی ریاست کا دارالحکومت اور عالم اسلام کا قلب ہے،لبنان کی متحرک حزب اللہ نے منصوبے کو شرم ناک قرار دیا،کہا کہ یہ انتہائی خطرناک اقدام ہے،خطے کے مستقبل پر منفی نتائج مرتب ہوں گے۔

یمن کے حوثی قبائل نے بھی ڈیل کو ٹرمپ کاشیطانی منصوبہ مظلوم فلسطینی قوم پر امریکا کی صریح جارحیت قرار دیا،سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔

شاہ سلمان نے فلسطینی صدر کو یقین دلایا ہے کہ مملکت سعودیہ فلسطینی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین اور مظلوم فلسطینی قوم کے حوالے سے ہمارا موقف آج بھی وہی ہے جو مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے دور میں تھا۔

امریکی و صیہونی نام نہاد امن منصوبے کے خلاف فلسطین سمیت دنیا بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،، فلسطین، ترکی اور اردن میں زبردست احتجاج کیا گیا،، مظاہرین نے پلان کو مشرق وسطیٰ اور دنیا کے لیے ڈراؤنا خواب قراردیا۔

دہشتگرد امریکہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ مل کر سینچری ڈیل نامی ایک ناپاک منصوبہ تیار کیا ،، جس کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ،، فلسطین کے علاقہ غزہ میں بھی صیہونی منصوبے کے خلاف زبردست احتجاج ہوا۔

فلسطینی نوجوانوں نے فسلطین کے بیت لححم علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا،،صیہونی جیلوں میں اسیر فلسطینیوں نے بھی امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف احتجاج شروع کر رکھا ہے،،اسیروں نے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں۔

امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ کے تیار کردہ سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف ترکی میں زبردست احتجاج کیا گیا،، سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔استنبول میں امریکی قونصل خانے کے باہر سیکڑوں مظاہرین نے امریکا اور ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے،، جبکہ انقرہ میں بھی امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا گیا۔

ادھراردن میں بھی سیکڑوں افراد نے امریکی سفارخانے کے باہر ٹرمپ کے مغربی ایشیا پلان یا سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف احتجاج کیا،،مظاہرین نے پلان کو مشرق وسطیٰ اور دنیا کے لیے ڈراؤنا خواب قراردیا۔

install suchtv android app on google app store