صدر ٹرمپ پاکستان کا دورہ کب کررہے؟ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر نے بتا دیا

صدر ٹرمپ پاکستان کا دورہ کب کررہے؟ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر نے بتا دیا فائل فوٹو صدر ٹرمپ پاکستان کا دورہ کب کررہے؟ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر نے بتا دیا

پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے لیے بات چیت جاری ہے، پاکستان امریکا کیساتھ7دہائیوں پرمحیط تعلقات کی قدرکرتاہے ، امریکا سے مثبت اور بہتر تعلقات کے سفر کو مزید جاری رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیراسد مجید خان نے ہیوسٹن کا 2 روزہ دورہ کیا ، اسدمجید نے امریکن پاکستان فاؤنڈیشن کی دسویں سالانہ تقریب سے خطاب میں امریکا میں نوجوانوں کو اکٹھا کرنے اور صلاحیتیں بروئے کار لانے کی کاوشوں کو سراہا۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کیساتھ 7دہائیوں پر محیط تعلقات کی قدر کرتا ہے، تعلیم، زراعت، توانائی و دیگر شعبہ جات میں امریکا سے پائیدار شراکت داری کیلئے پُرعزم ہے۔
اسد مجیدنے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے لیے بات چیت جاری ہے، صدرٹرمپ اوروزیر اعظم عمران خان میں 3ملاقاتیں ہوچکی ہیں امریکا سے مثبت اور بہتر تعلقات کے سفر کو مزید جاری رکھا جائے گا

کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم،انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی مذمت کرتےہیں، کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت پرعالمی برادری بالخصوص کانگریس کےشکرگزارہیں۔

گذشتہ روز امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز ہے، امریکی صدر بھی اس مسئلے پر سنجیدہ ہیں۔

install suchtv android app on google app store