ایران کے جوابی حملے سے امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں، پینٹاگون کا اقرار

ایران حملے سے امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں فائل فوٹو ایران حملے سے امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں

ایران کے جوابی حملے کے نتیجے میں 30 سے زائد امریکی فوجی اہلکار اس قدر دباؤ کا شکار ہوئے کہ ان کا دماغ بری طرح‌ سے متاثر ہوا۔

پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے جوابی حملے کے نتیجے میں 30 سے زائد امریکی فوجی اہلکار اس قدر دباؤ کا شکار ہوئے کہ ان کا دماغی توازن بری طرح‌ سے متاثر ہوا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق میں تعینات تیس سے زائد امریکی فوجیوں کا خوف کی وجہ سے دماغ بری طرح سے متاثر ہوا، جس کے بعد انہیں مسلسل سردرد کی شکایت ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ “میں نے سُنا ہے کہ انہیں مسلسل شدید سردرد ہے، میری نظر میں وہ زیادہ زخمی نہیں ہوئے بس اُن کے دماغ متاثر ہوئے”۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ عراق میں ہونے والے ایرانی حملے کے بعد سے اب تک 34 ایسے فوجی اہلکار سامنے آئے جن کے دماغ بری طرح‌ سے متاثر ہوئے۔

 

پینٹاگون کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 817 اہلکار جرمنی جبکہ 16 عراق اور ایک کویت میں زیر علاج ہیں، تمام اہلکاروں کو صحت یاب ہونے کے بعد امریکا واپس بلا لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ٹارگٹ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔ اگلے روز ہی ایران کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں امریکا کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

install suchtv android app on google app store