چین نے اپنے شہر ووہان کو سیل کردیا

چینی حکومت نے مہلک کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ووہان شہرکو سیل کردیا فائل فوٹو چینی حکومت نے مہلک کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ووہان شہرکو سیل کردیا

چینی حکومت نے مہلک کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ووہان شہرکو سیل کردیا ہے۔

نشریاتی ادارے کے مطابق چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والی وبا کورونا وائرس سے اب تک 17 افراد جان سے جاچکے ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں جس کے تحت ووہان شہر کو سیل کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے شہر سے باہر جانے والی پروازیں، اندرون شہر چلنے والی ٹرینیں اور بسوں سمیت کشتیوں کی سروس بھی معطل کردی ہے جب کہ شہریوں کو ووہان شہر سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ووہان شہر کی آبادی تقریباً 11 ملین ہے اور انتظامیہ کے فیصلے سے شہر میں غذائی اجناس کی قلت بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا بتانا ہےکہ کورونا وائرس کے سمندر پار بھی 500 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

چین کے قومی ہیلتھ کمیشن نے وائرس سے ہلاک ہونے والے 17 افراد کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق وائرس سے ہلاک ہونے والوں میں سب سے کم عمر شخص 48 سال اور سب سے زیادہ عمر کا 89 سال کا تھا۔

حکام کے مطابق ہانگ کانگ میں بھی کورونا وائرس کے پہلے 2 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ اس سے قبل امریکا میں بھی پہلا کیس کی تصدیق ہوئی۔

ووہان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وباء کے پھیلاؤ کا مرکز یہاں کی آبی حیات کی فوڈ مارکیٹ ہے جسے یکم جنوری کو بند کردیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store