افغان امن عمل سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے، خطے میں امن کی فضا قائم۔۔۔ امریکا کی مجبوریاں آگئیں سامنے

افغانستان میں ایک بار پھر جنگ بندی کی کوشش جاری ہے فائل فوٹو افغانستان میں ایک بار پھر جنگ بندی کی کوشش جاری ہے

افغانستان میں ایک بار پھر جنگ بندی کی کوشش جاری ہے، امن عمل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

افغان طالبان نے جنگ بندی کی پیشکش کردی۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے افغانستان میں عارضی جنگ بندی کے حوالے سے اپنی رضامندی اور شرائط پر مبنی دستاویزات امریکی حکام کو دے دی ہیں۔

مذاکراتی عمل سے باخبر ایک طالبان رہنما کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان عارضی جنگ بندی سے متعلق دستاویزات امریکا کے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے حوالے کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاجنگ بندی کی یہ پیشکش 7 دن یا 10 دن کی ہوگی۔

امریکی میڈیا کے مطابق طالبان کی اس پیشکش کو افغان امن معاہدے کی راہ ہموار ہونے کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جس کے ذریعے امریکا افغانستان کی 18 سال سے زائد طویل جنگ ختم کرکے اپنے 13 ہزار سے زائد فوجیوں کو واپس امریکا لے جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی اپنی پیشکش پر مشتمل تحریری دستاویزات گزشتہ دنوں زلمے خلیل زاد کے دورہ قطر کے دوران دی گئی تھیں۔

اس سے قبل پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی افغانستان میں امن کی اہمیت کے حوالے سے اپنا موقف کااعادہ کرچکے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ،افغانستان اور اس خطے کو امن و استحکام کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ایک اچھی پیش رفت سامنے آئی ہے، متشدد رویوں میں کمی کا جو مطالبہ تھا طالبان نے اس پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store